0
Saturday 21 Sep 2024 17:45

اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، ایمانوئل میکرون

اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، ایمانوئل میکرون
اسلام ٹائمز۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون و غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی اطلاع دی ہے۔

اس حوالے سے صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonoth) نے رپورٹ کیا ہے کہ اس گفتگو میں ایمانوئل میکرون کا بنجمن نیتن یاہو سے کہنا تھا کہ اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

صیہونی رپورٹ کے مطابق ایمانوئل میکرون کے جواب میں نیتن یاہو نے حزب اللہ لبنان پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے جنگی جنون پر مبنی صیہونی عزائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنگ کی آگ کے پورے خطے میں پھیل جانے پر غاصب اسرائیلی وزیراعظم کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش