QR CodeQR Code

اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، ایمانوئل میکرون

21 Sep 2024 17:45

صیہونی میڈیا کیمطابق جمعے کے روز غاصب صیہونی وزیراعظم کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں فرانسیسی صدر نے لبنان میں اسکے دہشتگردانہ حملوں اور پورے خطے کو جنگ میں جھونک دینے پر مبنی اسکے عزائم پر سختی کیساتھ خبردار کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون و غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی اطلاع دی ہے۔

اس حوالے سے صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonoth) نے رپورٹ کیا ہے کہ اس گفتگو میں ایمانوئل میکرون کا بنجمن نیتن یاہو سے کہنا تھا کہ اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

صیہونی رپورٹ کے مطابق ایمانوئل میکرون کے جواب میں نیتن یاہو نے حزب اللہ لبنان پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے جنگی جنون پر مبنی صیہونی عزائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنگ کی آگ کے پورے خطے میں پھیل جانے پر غاصب اسرائیلی وزیراعظم کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161479/اسرائیل-پورے-خطے-کو-جنگ-کی-آگ-میں-جھونک-رہا-ہے-ایمانوئل-میکرون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com