0
Friday 31 Jan 2025 23:06

گلگت، گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری کیخلاف جلسے سے مقررین کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ رود پر جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام مہدی کی شان میں توہین کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے فوج اور ادارے بھی بے بس ہیں۔ سید راحت حسین نے کہا کہ اس گستاخی کے معاملے پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، آگے ہم پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا ملت تشیع کیخلاف رویہ ہمیشہ سے ہی جانبدارانہ رہا ہے۔ یہاں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش