0
Friday 31 Jan 2025 23:24

حکمران آزاد صحافت کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں، بی یو جے

حکمران آزاد صحافت کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں، بی یو جے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی صحافی تنظیموں نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ صحافیوں نے کوئٹہ پریس کلب پر سیاہ جھنڈا لہرایا۔ پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی رائے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پیکا ایکٹ قانون سے آزادی صحافت پر قدغن لگا دی گئی ہے۔ حکمران آزاد صحافت کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں۔ پیکا ایکٹ جمہوریت کے نام نہاد اڑھائی جماعتوں نے منظور کرایا۔ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے دعویدار حکمرانوں نے پیکا جیسا کالا قانون نافذ کر دیا ہے۔ پیکا قانون کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ صحافی بھی آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حکومت پیکا ایکٹ واپس لیں۔ بصورت دیگر صحافی ملک بھر میں احتجاج کرکے حکومت کا پہیہ جام کردیں گے، جس کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1187894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش