0
Friday 31 Jan 2025 23:02

آرٹیکل 200 ججز کی ٹرانسفر کا اختیار دیتا، 10 فروری کو سب سامنے آ جائے گا، عقیل ملک

آرٹیکل 200 ججز کی ٹرانسفر کا اختیار دیتا، 10 فروری کو سب سامنے آ جائے گا، عقیل ملک
اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے 10 فروری کو سب سامنے آیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، میڈیا پر خبر دیکھی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت کسی بھی جج کے حوالے سےحتمی بات نہیں کر سکتا، 10 تاریخ کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں مشاورت میں کوئی قباحت نہیں ہے، رولز بننے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیٹھے اور ڈرافٹ لیکر آئے۔وزیراعظم شہباز شریف ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے، کمیٹی تمام معاملات پر سیرحاصل ڈسکشن بھی کرے گی، تمام ت رمعاملہ واپس پارلیمنٹ میں بھی لایا جاسکتا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے تمام ثبوت بلیک اینڈ وائٹ موجود ہے، امریکا سے کبھی کال نہیں آنی، الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا سر اور پیر نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ڈیڈلائن پی ٹی آئی نےخود دی تھی، عوام کے سامنے ہے کہ مفاہمت سے مزاحمت کی سیاست پر کون آیا۔
خبر کا کوڈ : 1187892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش