اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے ممبران امیر حسین ثابتی، علی اکبر علی زادہ اور محمد میرزائی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پیر حبیب عرفانی، پیر عثمان نوری، ڈاکٹر نوید اکبر، ڈاکٹر وحیدالزمان طارق، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، علامہ محمد حسین گولڑوی، مکرم ترین جہانگرد، عرفان قریشی، ندیم پہلوان، چودھری مبین، محمد ریاض، انعام بٹ اور علامہ سید علی رضا نقوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔