اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف حمایت فلسطین ریلی نکالی گئی، ریلی محفل شاہ خراسان سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔ حمایت فلسطین ریلی میں کثیر تعداد میں علماء سخت گرم موسم کے باوجود اپنے وظیفہ شرعی کی ادائیگی کیلئے شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد سمیت مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی سے مولانا شبیہہ حیدر زیدی، مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔ حمایت فلسطین ریلی کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ سے ہوا۔