0
Friday 28 Jun 2024 11:56

جشن غدیر، ڈیرہ میں محفل مشاعرہ

اسلام ٹائمز۔ جشن عید غدیر کے پر مسرت موقع پر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں خمینی چوک تھلہ یلہ شاہ پر بعنوان ’’اعلان نبوی‘‘ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی شاعر اہلبیتؑ سید راحل عباس بخاری آف لکی مروت تھے۔ محفل مشاعرہ میں ڈیرہ اسماعیل خان و گرد نواح کے شعراء حضرات نے شرکت کی اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں خم غدیر اور اہلبیتؑ کی عقیدت میں شاعری کا نذرانہ پیش کیا۔

اعلان نبوی محفل مشاعرہ میں سابق ضلعی صدر ایس یو سی مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر حسین عسکری، مولانا مجاہد حسین، تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی، متولی تھلہ یلہ شاہ علی رضا شاہ، عابد حسین شاہ ایڈووکیٹ، سید ثقلین شاہ، اطہر عباس نومی اور شعراء حضرات میں راحل عباس بخاری، محمد قیس، فواد، ابرار عقیل، جمشید ناصر، ضامن رضا، عون محمد، طاہر شیرازی، رافع بخاری، محسن رضا، علی اقبال اور ڈیرہ کے تمام مکاتب فکر کے شعراء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محفل مشاعرہ کو زینت بخشی۔
خبر کا کوڈ : 1144333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش