اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر سکردو امام بارگاہ بیت الاحزان میں پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں بلتستان بھر کے نامور منقبت خوان شریک ہوئے۔ پروگرام کی صدرات عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کی۔ محفل ولادت کے پروگرام میں مشہور منقبت خوانوں نے امام کے حضور اپنی خوبصورت آواز میں نذرانہ عقیدت پیش کیے۔