ضلع بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے استقبال ماہ رمضان کی تقریب منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تنظیم کے ہیڈ آفس بڈگام پر استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک پُروقار نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہوں اور نمائندوں کے علاوہ علماء دین ائمہ جمعہ اور زعماء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد سلیم ڈار نے حاصل کی اور نعت مقبول حضرت رسول اکرم (ص) سے محمد ابراہیم نے مستفید کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سید محمد حسین صفوی نے انجام دئے۔ تقریب میں استقبالیہ کلمات آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے بیان کئے، جس میں انہوں نے ماہ مبارک کا ماحصل تقویٰ قرار دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں اور سماج میں پھیلے جرائموں کی روک تھام اور لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا۔
تقریب میں جن علماء کرام نے خطاب کیا ان میں مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام، اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری، میرواعظ کشمیر کے نمائندے مفتی غلام رسول سامون، مولانا ڈاکٹر مدثر حسین رضوی، نمائندہ کاروان اسلامی گلزار احمد شہدائی، امام جمعہ مولوی ریاض احمد بخاری شامل ہیں۔ تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تبلیغ سے منسلک ائمہ جمعہ اور دیگر کئی علماء دین حضرات بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر صدر انجمن شرعی شیعیان مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امورات کی اصلاح اور اس پُرعظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی سماجی جرائم و رسومات، حق تلفیاں، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی نیز فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھنے اور ان کے خلاصی کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔