اسلام ٹائمز۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے اور چاند کی شہادتیں وصول کرنے کے حوالے سے اجلاس ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ڈی جی اوقاف آصف علی فرخ نے کی، جبکہ اجلاس میں ممبران رویت ہلال کمیٹی مفتی محمد اسحاق ساقی، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فتح محمد راشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا شفیق پسروری سمیت دیگر علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔