0
Thursday 19 Sep 2024 21:18

پی ٹی آئی کے دور میں بندوق کے زور پر قانون سازی کی گئی، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کے دور میں بندوق کے زور پر قانون سازی کی گئی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے لیکن ہم چاہتے ہیں اتفاق رائے سے آئینی ترامیم کی جائیں جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بندوق کے زور پرقانون سازی کی گئی۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی تخلیق کار ہے، ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے سے آئینی ترامیم کی جائیں، میثاق جمہوریت میں جوڈیشل ریفارمز کی بات بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بدمعاشی اور بندوق کے زور پر قانون منظور کرائے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) میں بندوق کے زور پر حکومت نہیں ہورہی، ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں تو وہ مان رہے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سینیٹ، قومی اسمبلی مکمل نہیں ہوتے ہیں لیکن قانون سازی ہوجاتی تھی، ان کے ارکان اتنا شور کرتے تھے اور نامکمل ہاؤس میں قانون سازی ہوجاتی تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بہت سے غیر آئینی کام کئے، سینیٹ انتخابات میں کیا کچھ نہیں کیا، اس وقت نمبرز پورے نہیں تھے لیکن پھر بھی 7 ووٹوں سے یوسف رضا گیلانی کو ہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کو ہمت نہیں ہوتی تھی کہ وہ یہ بات کرتے کہ نمبر پورے نہیں اور قانون سازی ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے آئینی ترمیم پر اپنے لیڈر کے لیے این آراو مانگ رہے ہیں، یہ این آر او ٹو مانگ رہے کہ پہلے عمران خان کو باہر نکالو، پھر بل پاس ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا کے دہشت گرد ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، جب ان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو ججز کے خلاف مہم چلاتے ہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس کے خلاف بھی مہم چلائی گئی۔9 مئی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی بے قصور ہوگا تو رہا ہوجائے گا، عمران خان ملک میں آگ لگانے کی سازش میں شامل نہیں تو چھوڑ دیا جائے گا لیکن وہ پہلے عوام کے سامنے اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں اور معافی مانگنے کے بعد یہ حکومت کا فیصلہ ہے وہ کیا کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش