0
Thursday 19 Sep 2024 20:58

ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، خواجہ اظہار الحسن

ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں نئے صوبے بنائے جا رہے ہیں، پاکستان کے چاروں صوبوں میں آبادی بڑھ رہی ہے، پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تو حمایت کرتی ہے لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت کرتی ہے، ساری لڑائی اقتدار اور پیسے کی ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، بدقسمتی سے بیوروکریسی میں بھی لوگ نئے صوبوں کے حامی نہیں ہیں، ملک میں منصفانہ مردم شماری کا نہ ہونا بھی سنگین مسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترامیم کے فارمولے کو مدنظر رکھ کر ہی مزید صوبے بنائے جائیں، اس سے وفاق بھی مضبوط ہوگا۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نئے صوبوں کیساتھ وسائل کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کرنا ہوگا، صوبوں کے درمیان اب پانی کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ مقامی حکومتوں کے بااختیار ہونے کا مطالبہ کیا ہے، یونین کونسل بااختیار ہوں گی تو صوبوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین، سنگاپور میں نئے صوبے بن رہے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ سندھ میں نیا صوبہ بنے، سول سوسائٹی کو بھی نئے صوبوں کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا، نئے صوبوں کے لیے ٹو تھرڈ میجورٹی سے قرارداد آنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1161075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش