0
Thursday 19 Sep 2024 22:29

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
اسلام ٹائمز۔ ملک کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے، پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کو ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستان بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا مضبوط اعتراف ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش