0
Friday 20 Sep 2024 08:21

بھارت ڈھونگ انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، شبیر شاہ

بھارت ڈھونگ انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے اور اب نام نہاد انتخابات کا ڈھونگ رچا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نسل کشی، آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں  کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوجی انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی ہتھکنڈوں اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور جموں و کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 1161157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش