0
Thursday 19 Sep 2024 22:22
اسرائیل کو امریکا اور دیگر سپر پاورز کی حمایت حاصل ہے

یہودی آباد کار گھروں میں واپس نہیں آسکیں گے، سید حسن نصر اللہ

یہودی آباد کار گھروں میں واپس نہیں آسکیں گے، سید حسن نصر اللہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی نے لبنان کی سرحد پر اپنے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ ایسے دھماکوں سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی، ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ بہادری سے دشمن سے لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جو دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں افراد کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دو دنوں میں ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسرائیل کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ہے۔ حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے حملے اسپتالوں، بازاروں، گھروں پر کیے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنا حملہ پیجر ڈیوائسز کے ذریعے دھماکے کرکے شروع کیا، اسرائیل کی جانب سے دوسرے دن بھی حملہ کیا گیا، جس کا مقصد ریڈیو ڈیوائسز ساتھ رکھنے والے ہزاروں افراد کو مارنا تھا۔ حزب اللہ سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائی دہشت گردی اور قتل عام کی کوشش تھی، یہ عمل لبنان کے عوام کی خودمختاری کے خلاف اعلان جنگ تھا، جس میں اسرائیل کو امریکا اور دیگر سپر پاورز کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حساب کتاب دینا ہوگا، جس کی تفصیلات ہم ابھی ظاہر نہیں کریں گے، کیونکہ ہم اب جنگ کے انتہائی حساس مرحلے میں ہیں، آپ شمال کے لوگوں کو واپس ان کے گھروں میں نہیں لا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1161084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش