0
Monday 13 Feb 2023 12:53

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی اور جشن مولود کعبہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں یونین کونسل 178 رحمت ٹاون میں یونٹ کی تنظیم سازی کی گئی اور نئے عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔ اس موقع پر یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کی۔ جبکہ نقی مہدی، نجم عباس خان اور آفتاب علی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ علی اکبر ہاشمی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ سید میثیم علی زیدی ایم ڈبلیو ایم کے یونٹ صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے ہمراہ ان کی کابینہ میں ایاز حیدری اور اکمل شہزاد سمیت دیگر عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 1041060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش