0
Sunday 5 Feb 2023 12:07

لاہور، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پینٹنگز کا مقابلہ اور نمائش

اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر  الحمرا آرٹس کونسل مال روڈ لاہور میں پیٹنگ کی نمائش کا دورہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔ اس موقع پر بہترین پینٹگز بنانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1039652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش