اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے، پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کیا، جس کا مقصد انٹرنیٹ پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی اور ایسے جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔