اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، بڈیز سائیکلنگ کلب اور کلین پاکستان گرین پاکستان کی جانب سے لاہور کے لبرٹی چوک میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل فلسطین فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ر یلی لبرٹی گول چکر سے شروع کی گئی جبکہ ریلی میں سائیکلسٹ نے بھرپور شرکت کی۔