اسلام ٹائمز۔ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کی مناسبت سے قم المقدس ایران میں نہضت امت اسلامی شعبہ تبیین کے زیراہتمام سیمینار منعقد ہوا۔ مکتب سلیمانی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین قم کے رہنما مولانا عادل مہدوی، شیعہ علما کونسل قم کے رہنما مولانا سید ظفر نقوی، حوزہ علمیہ قم کے استاد علامہ سید حسن رضوی، مکتب سلیمانی کتاب کے مصنف ڈاکٹر سید شہزاد حسن رضا نقوی، حوزہ علمیہ قم کے استاد علامہ فدا علی حلیمی نے خطاب کیا۔ سیمینار میں نوجوان شعرا نے اپنا کلام پیش کیا اور ترانوں کی صورت میں گل ہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اختتام پر دعائے امام زمانہ علیہ السلام تلاوت کی گئی اور حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی۔