0
Friday 22 Jul 2022 20:28

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کی عزاداری کانفرنس

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں "عزاداری کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ آئمہ جمعہ جماعت، علمائے کرام، ذاکرین عظام، بانیان مجلس و جلوس ہائے عزا سمیت عمائدین ملت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عزاداری ہمارا آئینی، قانونی اور مذہبی حق ہے، جس سے کسی طور بھی دستبردار نہیں ہوں گے، عزاداری کی راہ میں واقعہ کربلا کے بعد سے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، لیکن یہ وہ دریا ہے جو اپنی موج میں بہتا ہی رہتا ہے اور بہتا ہی رہے گا، اس کا راستہ ماضی میں کوئی روک سکا اور نہ مستقبل میں اس کی راہ کوئی روک سکے گا، کئی یزید آئے اور چلے گئے عزاداری قائم ہے اور قائم رہے گی۔
فوٹو گرافر کا نام : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 1005475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش