0
Thursday 11 Jul 2024 12:46

ہدہد کا پیغام

ہدہد کا پیغام
انٹرویو: معصومہ فروزان
 
مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی اڈوں کے خلاف لبنان کی حزب اللہ کی ڈرون کارروائیوں نے دشمن کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ حزب اللہ نے اس ڈرون کے ذریعے حیفا بندرگاہ اور دیگر حساس مقامات کی تصویر کشی کی ہے، جو صہیونیوں کے لیے خوف اور تشویش کا باعث ہے۔ شام کے اس مصنف اور تجزیہ نگار "احمد الدرزی" نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کی فضائی بمباری کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے "اسلام ٹائمز" کے رپورٹر کو بتایا کہ "ہدہد" نامی اس ویڈیو کا پیغام ہے کہ کھلی جنگ کے تناظر میں مزاحمتی قوتیں وقت اور جگہ کے لحاظ سے طویل لڑائیوں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کی آپس میں مکمل ہم آہنگی ہے اور وہ صہیونی دشمن کو بتانا چاہتی ہیں کہ تم ان حدود کو عبور نہیں کرسکتے، جو ہم نے کھینچی ہے۔

شامی مصنف نے مزید کہا: اگر آپ لبنان میں جنگ بھڑکانا چاہتے ہیں اور درحقیقت ایک بڑی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہم پوری طرح تیار ہیں اور شاید آپ کے تصور سے بھی زیادہ۔ "احمد الدارزی" نے مزید کہا: "مزاحمت کا بلاک آپ کے ساتھ تباہی کے بدلے تباہی، انفراسٹرکچر کے بدلے انفراسٹرکچر، معیشت کے بدلے معیشت اور فوج کے بدلے فوج کا مقابلہ کرسکتا ہے۔" اس لیے ایسی جرات و ہمت نہ کریں اور نہ ہی کوئی ایسا ایڈونچر شروع کریں، جسے شروع کرنے کی صلاحیت آپ کے پاس ہو، لیکن انجام آپ کے ہاتھ میں نہ ہو۔

واضح رہے کہ میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں لبنانی حزب اللہ کے ڈرون کی آمد اور حیفا کی بندرگاہ میں حساس مقامات کی کامیاب فلم بندی کی خبر دی تھی۔ لبنانی حزب اللہ کی جانب سے نشر کی گئی ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ اس کا ایک ڈرون مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں داخل ہوا اور تمام حساس مقامات کی فلم بندی میں کامیاب رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون کامیابی سے اہم تصاویر ریکارڈ کرنے کے بعد لبنان واپس آیا اور اب یہ تصاویر مزاحمتی جنگجوؤں کے پاس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1147197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش