اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت نئے نام سے سامنے آگئ، کالعدم جماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اب سنی علماء کونسل کی قیادت کریں گے، گزشتہ روز اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرنا تھا کہ لیکن ناگزیر وجوہات کے باعث وہ خطاب نہ کرسکے، جس کے بعد سنی علماء کونسل کی مقامی قیادت نے پریس کانفرنس کی، آج پانچ فروری کو سنی علما کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں ملتان و گردونواح سے ذمہ داران و کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے، جبکہ 22 فروری کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں عظیم الشان دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں اہل سنت کے نامور علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی، مذہبی، سماجی اکابرین سمیت وکلا، طلبہ، قرا، شعرا کرام خطاب کریں گے اور یہ کانفرنس حقوق اہل سنت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب میں سنی علماء کونسل کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی علما کونسل دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔