0
Saturday 14 Oct 2023 23:40
حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت یوم یکجہتی فلسطین، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ اس حوالے سے کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ خوجہ جامع مسجد کھارادر کے سامنے مرکزی احتجاجی مظاہرے سے علامہ باقر عباس زیدی، اسد اللہ بھٹو، جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے سامنے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر علماء کرام نے مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاج میں خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے امریکا و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1088243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش