0
Friday 20 Sep 2024 14:50

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی راہ پر گامزن

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی راہ پر گامزن
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکول قائم کردیے گئے، اسکولوں کا انتظام و انصرام چلانے کیلیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ یہ 8 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ والے پرائمری اسکول پشاور، دیر اپر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تعمیر کییے گئے ہیں، جن کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش