0
Friday 20 Sep 2024 13:39

لاہور، سالانہ وحدت امت کانفرنس کل21 ستمبر کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگی

لاہور، سالانہ وحدت امت کانفرنس کل21 ستمبر کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام سالانہ ’’وحدت امت کانفرنس‘‘ کل بروز ہفتہ  21 ستمبر کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگی۔ امسال کانفرنس کا عنوان ’’لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ‘‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس کی پہلی نشست کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا جبکہ دوسری نشست دوپہر دو بجے شروع ہوگی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام، مختلف مذاہب کے عمائدین، دانشور، وکلاء، تاجر رہنما اور طالبعلم رہنما سمیت ہر شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے زعما شرکت کریں گے۔

وحدت امت کانفرنس کی صدارت سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ جبکہ کانفرنس میں سابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، پاکستان میں ایران کے سفیر محمد امیری مقدم، پیر محمد عثمان فرید پاکپتن، مولانا طیب قریشی، سینٹر مشتاق احمد خان، سربراہ متحدہ جمیعت اہل حدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد امجد خان سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنما شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1161184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش