0
Tuesday 28 Feb 2023 00:53

ایم کیو ایم کے گڑھ لیاقت آباد میں تحریک انصاف کا مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

پاکستان تحریک انصاف کے تحت لیاقت آباد نمبر دس پر مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ سمجھے جانے والے لیاقت آباد میں منعقدہ احتجاج سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں آفتاب صدیقی، حلیم عادل شیخ، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، بلال غفار، سعید آفریدی، سیف الرحمن، صائمہ ندیم، علی جی جی، فہیم خان، عطاء اللہ خان، شبیر قریشی، راجہ اظہر، شہزاد قریشی اور دیگر خطاب کیا۔ عوامی احتجاج میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، احتجاج حکومت کے لئے پیغام ہے، اب پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ہم انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عوامی طاقت سے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئے گی، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عوام مہنگائی کے خلاف گھروں سے نکالیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں، پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اس حکومت کی رخصتی تک تحریک انصاف کی عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش