متعلقہ فائیلیںشاندانہ گلزار خان 2018ء کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ 27 ستمبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس مقرر کیا۔ 2019ء میں انہیں تین سالہ مدت کے لئے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی پارلیمانوں اور مقننہ جات کی خواتین ارکان کے نیٹ ورک، کامن ویلتھ ویمن پارلیمنٹیرینز کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔ وہ قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکن چکی ہیں، جن میں نجکاری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، اور صنعتوں اور پیداوار کی قائمہ کمیٹیاں شامل ہیں۔ شاندانہ گلزار پر کچھ ہفتے پہلے ایک ٹاک شو میں گفتگو پر ریاست مخالف مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے، اسلام آباد میں چند صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی انٹریکشن ہوا جس میں سوال کا جواب سیشن ہوا۔ سینئیر صحافی نادر بلوچ نے چند سوالات کئے جن کا جواب وڈیو میں سن سکتے ہیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial