0
Monday 13 Feb 2023 23:06

انقلاب اسلامی بیسویں صدی کا غیر معمولی انقلاب ہے، سینئر اینکرپرسن امیر عباس کا سیمینار سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر اینکر پرسن امیر عباس کا شمار پاکستان کے چند بڑے اور بہترین صحافیوں میں ہوتا ہے، اس وقت وہ سچ ٹی وی کے ایم ڈی ہیں، اس سے قبل وہ بول ٹی وی میں پرائم ٹائم میں ٹاک شو کرتے  رہے ہیں، وہ ایک کہنہ مشق اور محنتی صحافی ہیں، مطالعہ اور ریسرچ کیساتھ بات کرنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، بنیادی تعلق چنیوٹ سے ہے، اس سے پہلے دنیا نیوز، ایکسپریس ٹی وی، ڈان ٹی وی اور وقت ٹی وی کیساتھ بھی کام کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گاہے بگاہے کالم بھی لکھتے رہتے ہیں۔ وہ ایک اچھے موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہیں۔ امیر عباس  نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے سیمینار بعنوان ’’انقلاب اسلامی، مظہر وحدت امت مسلمہ‘‘ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی کا غیر معمولی انقلاب ہے، باقی سب انقلاب ناکام ہوگئے لیکن یہ واحد انقلاب ہے جو ناکام نہیں ہوا جبکہ چلی، اٹلی، فرانس اور افریقی انقلاب مٹ گئے کیونکہ یہ انقلاب جن اہداف کو دوام دینے کے لئے وقوع پذیر ہوا، ان کو رائج کیا، ایران کے انقلاب نے پہلوی اور قاچاری بادشاہت کے ظالم ترین نظاموں کو ملیا میٹ کردیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1041197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش