متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
پاکستان کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کراچی میں سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی ایام فاطمیہؑ بمناسبت شہادت دختر حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ (ص) حضرت بی بی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے متعلق نمائش چورنگی، واٹر پمپ چورنگی، گولیمار چورنگی، شاہراہ پاکستان، راشد منہاس روڈ، گلستان جوہر سمیت شہر قائد کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر دیوہیکل سیاہ بینرز آویزاں کر دیئے گئے، غم شہادت کے بینرز کی تنصیب کے خادمین اباعبد اللہ ؑ و ابو الفضل ؑ کی جانب سے کی گئی، جن پر ایام فاطمیہ شہادت دختر رسولؐ و شہزادی کونین حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے پیغامات موجود ہیں۔ شہر بھر میں آویزاں ہونے والے ان تمام بل بورڈز اور ہولڈنگ کی باقاعدہ بکنگ متعلقہ اشتہاری کمپنیز سے کروائی گئی اور واجب الادا رقوم بھی ادا کی گئی۔ کراچی سمیت پاکستان بھر میں 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی تک مسلسل 20 روز ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے عزاداری اور مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ہر گذرتے سال ایام فاطمیہؑ کے انعقاد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پہلے صرف اسلامی جمہوری ایران میں خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ایام فاطمیہ منائے جاتے تھے، لیکن الحمداللہ اب دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں عاشورا کی طرح خاص اہتمام کے ساتھ ایام فاطمیہؑ کے موقع پر عزاداری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/