متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی
الصادق انسٹیٹوٹ آف اسلامک بینکنگ (زہرا آکادمی پاکستان) کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بعنوان سود سے پاک پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے علامہ شیخ شبیر حسن میثمی رکن شریعہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک پاکستان، سابق سینیٹر فرید احمد پراچہ، مفتی ارشاد احمد اعجاز چیئرمین شریعہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک، اشفاق یوسف تولا، محمد اسلام سابق سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سید عامر علی، احمد علی صدیقی، فیصل شیخ، احمد صدیقی سمیت بینکنگ سیکٹر سے وابستہ شخصیات نے اظہار خیال کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر اسکل ڈویلپمنٹ کونسل اور الصاق انسٹیٹیوٹ کراچی کے تحت اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ڈپلومہ کے کامیاب طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس سیمینار کے برگزار کرنے میں الناصح سولیوشنز اور لرنرز نیسٹ نے تعاون کیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial