0
Wednesday 9 Jul 2014 14:21
صیہونی فضائیہ نے قیامت ڈھا دی

رمضان المبارک، غزہ اور صیہونی بربریت کی انتہا، بچوں سمیت 28 نہتے فلسطینی شہید، درجنوں گھر تباہ

رمضان المبارک، غزہ اور صیہونی بربریت کی انتہا، بچوں سمیت 28 نہتے فلسطینی شہید، درجنوں گھر تباہ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی شہریوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔ وحشیانہ بمباری کرکے اٹھائیس نہتے فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ بمباری میں درجنوں گھر تباہ جبکہ سینکڑوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ رات بھر غزہ میں مزید ایک سو ساٹھ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ رمضان کے بابرکت مہینے کی فضیلتیں سمیٹتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر میں شدید بمباری کرکے بچوں، خواتین سمیت درجنوں فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا، زخمیوں کی تعداد سینکڑوں ہے۔ صیہونی ریاست اسرائیل نے بییٹ ہانون میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں دو بھائی والدین سمیت شہید ہوگئے، رفاہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا، فضائی کارروائی میں پچاس گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، سترہ سو گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے سلامتی کونسل سے مدد طلب کی ہے۔ اسرائیل نے اپنی ریزرو فورس کے مزید چالیس ہزار اہلکار طلب کرتے ہوئے غزہ کی سرحد کے ساتھ مزید فوج اور ٹینک تعینات کر دیئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ڈھٹائی کے ساتھ معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو "آپریشن پروٹیکٹو ایج" کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے کی جا رہی ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق غزہ پر صیہونی حملوں میں مزید شدت آگئی، فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ستائیس جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں۔ صیہونی فوج کے فلسطینیوں پر بدترین ظلم کا سلسلہ جاری، جنگی طیاروں نے غزہ پر قیامت ڈھا دی، رات سے اب تک ایک تک سو ساٹھ سے زائد فضائی حملے کیے جا چکے ہیں، بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں سو زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیاں حماس کی جانب سے راکٹوں حملے کے بعد کی گئیں، غزہ کی پٹی پر زمینی حملے سمیت تمام ممکنہ اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ 

ادھر سمندر کے راستے سے صیہونی ریاست اسرائیل میں داخل ہونے والے 4 فلسطینی مزاحمت کار صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوگئے۔ صیہونی حملوں کا جواب دینے کے لیے حماس نے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے اور غزہ سے اسرائیل کے جنوبی ساحلی علاقے میں مزاحمت کار بھیجے گئے، جن کی صیہونی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں اسرائیل کی نیوی، فضائیہ اور زمینی فوجوں نے حصہ لیا۔ جھڑپوں میں صیہونی فوج نے چار مزاحمت کاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 398453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش