0
Monday 30 Dec 2013 13:19

ٹانک، شہید مہران علی کو سپرد خاک کر دیا گیا

ٹانک، شہید مہران علی کو سپرد خاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع ٹانک کے علاقہ گرہ بلوچ میں گذشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مہران علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ حسین (ع) گرہ بلوچ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹانک کے سیکرٹری جنرل سید عبدالحسنین شاہ کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر نماز جنازہ کے شرکاء نے امام بارگاہ میں شدید احتجاج کیا۔ تاہم پولیس افسران کی جانب سے 3 روز کے اندر مطالبات منظور ہونے کی یقین دہانی پر وانا روڈ پر احتجاج موخر کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید مہران علی کو اشکبار آنکھوں کے سامنے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 335606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش