0
Sunday 2 Feb 2025 11:38

گلگت بلتستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دلشاد بانو

گلگت بلتستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دلشاد بانو
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی و نسواں گلگت بلتستان دلشاد بانو نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ صوبائی وزیر دلشاد بانو نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کے اصل ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ شہدائے وطن قوم کا فخر ہیں، انشاء اللہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کیلئے شہدائے وطن کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
خبر کا کوڈ : 1188149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش