0
Sunday 2 Feb 2025 08:56
کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟

پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حافظ حمد ﷲ

صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی
پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حافظ حمد ﷲ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔ حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے۔؟ حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ نون اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھیں، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے۔؟ 
خبر کا کوڈ : 1188100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش