0
Sunday 2 Feb 2025 11:22

تحریک انصاف جی بی کا سید امجد زیدی سے اظہار لاتعلقی

تحریک انصاف جی بی کا سید امجد زیدی سے اظہار لاتعلقی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی قیادت نے امجد زیدی سمیت رجیم چینج کا حصہ بننے والے ارکان اسمبلی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر امجد زیدی کی جانب سے اس دعوے پر کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ان سے استعفیٰ نہیں مانگا گیا اور نہ ہی پارٹی سے نکالا گیا ہے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ امجد زیدی کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ تمام ارکان جو موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ان سے تحریک انصاف پہلے ہی لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے اور اس بار پھر یہ واضح کر رہے ہیں کہ امجد زیدی ہوں یا رجیم چینج کا حصہ بننے والے دیگر ارکان اسمبلی وہ تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی کو دھوکہ دے کر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کو گلے لگایا جائے گا تو یہ اس کی بھول  ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش