اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے اعزاز میں امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کاروباری شخصیات نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس کی میزبانی کے فرائض گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نعیم جان اور عاقل عبید نے انجام دیئے۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں متعین منسٹر ٹریڈ اینڈ کامرس حنیف چنا، ٹیلی نار پاکستان کے اعلی عہدیدار احمد فراز سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے مظہر منیر، ملک شہباز احمد اور چوہدری اکبر نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان دس روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔