0
Saturday 1 Feb 2025 09:50

 مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت کی ناروا قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئیں ہیں، صہیب عمار صدیقی 

 مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت کی ناروا قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئیں ہیں، صہیب عمار صدیقی 
اسلام ٹائمز۔ صہیب عمار صدیقی قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے میڈیا سنٹر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک گیر احتجاج مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کی ترجمانی ہے۔ مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت کی ناروا قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئیں ہیں۔ آئی پی پیز کے اقدامات اور شرح سود میں کمی سے ہونے والی بچت کا براہ راست ریلیف بجلی، گیس، پٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو ملنا چاہیے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ حکومت دھوکہ نہ دے بجلی سستی کرے، مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کو حکومت وارننگ جانے، اگلے مرحلے میں عیاش اور بے حس حکمرانوں کو شدید عوامی ردعمل اور مزاحمت کا سامنا ہوگا۔بحافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف پورے ملک اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1187940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش