اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی سے اُن کے آبائی علاقے میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دوران ملاقات ان کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید ہوئی۔ تشریف آوری پر سادات برادران نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ تھے۔