0
Friday 31 Jan 2025 21:42

پی پی اور مسلم لیگ نون کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے، سردار سلیم حیدر خان

پی پی اور مسلم لیگ نون کو ملکر مسائل حل کرنا ہوں گے، سردار سلیم حیدر خان
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہم سے بہت آگے ہیں، ہمیں اپنی سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ان شعبوں میں بہتری لانا ہوگی۔ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنانا ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتشار کی سیاست نہیں بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف آنا چاہیے، صوبے میں کالی بھیڑوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔
خبر کا کوڈ : 1187867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش