0
Friday 31 Jan 2025 20:21

کوئٹہ، جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ، جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کام پر آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے مظاہرے کے موقع پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی امیر عبدالنعیم رند و دیگر رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت اور آئی پی پی کے ظالمانہ معائدوں کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1187843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش