0
Monday 27 Jan 2025 21:59

سید محمد عباس عراقچی کا دورہ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں

ایران کو پانی کی فراہمی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہیں، افغان عبوری وزیراعظم
سید محمد عباس عراقچی کا دورہ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کابل کے دورے پر ہیں۔ ماہرین اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیرِاعظم ملا محمد حسن اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فریقین نے اقتصادی تعاون، ایران میں افغان تارکینِ وطن، آبی مسائل، سیکیورٹی، مشترکہ سرحدوں اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ ایران نے اب تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن طالبان حکومت کے پہلے روز سے ہی کابل میں ایران کا سفارت خانہ فعال رہا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے عبوری افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کیساتھ ملاقات میں دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان آبی تنازع پر بات کی تو عبوری حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے ہرمند سے ایران کو پانی کی فراہمی کو ایک "شرعی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ معاہدے کے بغیر بھی افغانستان خود کو ایسا کرنے کا پابند سمجھتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران افغانستان میں گزشتہ 45 برسوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے اور اس کے اثرات برداشت کیے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 1186997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش