0
Wednesday 29 Jan 2025 07:27

فلسطین کی فتح حقیقی معنوں میں مقاومت کا نتیجہ ہے، جنرل امیر علی حاجی زادہ

فلسطین کی فتح حقیقی معنوں میں مقاومت کا نتیجہ ہے، جنرل امیر علی حاجی زادہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلابی گارڈز کے چیف آف ایرو سپیس یونٹ جنرل "امیر علی حاجی زادہ" نے کہا کہ استقامت و ثابت قدمی فلسطینی عوام کی فتح کا سبب بنی۔ اس بار استقامتی محاذ متحد ہو کر فلسطین کی عوام کی حمایت میں سامنے آیا۔ قبل ازیں دشمن سے الگ الگ محاذوں پر ٹکراو ہوتا تھا لیکن اس بار جنگ فلسطینی علاقے میں شروع ہوئی اور یمن، عراق، شام، ایران و حزب‌ الله نے اپنی ذمے داری سمجھتے ہوئے صیہونی دشمن سے پنجہ آزمائی کی۔ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ان خیالات کا اظہار مختلف سفیروں اور اعلیٰ عہدیداروں کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے صیہونیوں کے سامنے فلسطینیوں کی ثابت قدمی و مقاومت کا ذکر کیا۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی فتح اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ اگر صحیح معنوں میں استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کیا جائے تو کامیابی ملتی ہے۔ آج ساری دنیا یہی کہہ رہی ہے کہ فلسطین جیت گیا اور اس کے دشمن اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہ کر سکے جب کہ اس کے مقابلے میں غزہ و فلسطین اپنے تمام مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے جو کہ ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ ایرانی ایرو سپیس یونٹ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ دشمن حقائق کو مسخ کرنے یا الٹا دکھانے کی کوشش کرے گا۔ ہمارے داخلی و بیرونی دوست بھی دھوکہ کھا گئے کہ شاید ایران کمزور ہو گیا ہے لیکن ان دِنوں حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1187273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش