اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت کے اعلان کے مطابق جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیزمافیا کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سستی اور ناجائز ٹیکسز ختم کرے، کیونکہ بجلی، گیس اور تیل سستا ہونے سے ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی ممبران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاشی بحران کے اس دور میں اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کریں۔