0
Sunday 26 Jan 2025 15:43

کراچی میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ

کراچی میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش