0
Friday 24 Jan 2025 23:52

کراچی پولیس چینی سرمایہ کاروں سے بھی بھتہ لینے لگی

کراچی پولیس چینی سرمایہ کاروں سے بھی بھتہ لینے لگی
اسلام ٹائمز۔ چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، آئی جی، سی پیک سیکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست  میں کہا گیا کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان سے ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، انہیں آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے، سیکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے، کاروباری میٹنگز تک نہيں کر سکتے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1186361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش