0
Friday 24 Jan 2025 22:44

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے تعاون سے خیبر پختونخوا کی صوبائی سطح پر نوجوان نعت خوانوں کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو سیرہ طیبہ کی جانب راغب کرنے کے لئے خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، یہ مقابلہ اسلامی وحدت کو فروغ دینے، دینی شناخت کو مضبوط کرنے اور نوجوان نسل میں اسلامی فن کے اصل جوہر کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا تھا۔ مقابلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی۔ انہوں نے نعت خوانی کے ذریعے نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا بلکہ نوجوانوں کی روحانی تربیت، اسلامی تشخص کے استحکام، اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی تھا۔ یہ موقع ان کے لیے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ بنا بلکہ ایک روحانی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کا تجربہ بھی فراہم کیا۔

خانہ فرہنگ ایران اور ادارہ تبلیغ الاسلام کی جانب سے اس روحانی اور ثقافتی پروگرام کی بہترین میزبانی کی گئی۔ ان دونوں اداروں کے تعاون نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور دینی تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پشاور میں منعقدہ یہ نعت خوانی کا مقابلہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کی بہترین مثال ہے، جس نے نوجوانوں کے دلوں میں محبت، روحانیت، اور اسلامی اتحاد کا پیغام کامیابی سے منتقل کیا۔ یہ پروگرام اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ثقافتی تعاون کے ذریعے آئندہ نسلوں کی روحانی اور اخلاقی تربیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش