0
Friday 24 Jan 2025 22:11

عمران خان کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبر جھوٹ ہے، شیر افضل مروت

عمران خان کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبر جھوٹ ہے، شیر افضل مروت
اسلام ٹائمز۔ شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات سے انکار کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔ شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کل سب چینلز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملنے سے اور آنے سے منع کردیا، جو خبر جھوٹ ہے اس پر میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں تنہا ہی بہتر ہوں عزت نفس سے زیادہ مجھے کچھ عزیر نہیں ہے، ایسی باتیں پھیلانے سے میرے لوگوں کے دل میں میل پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خان سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، جعلی خبریں میرے خلاف دی گئیں، میں میڈیا سے پندرہ دن دور رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 1186346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش