0
Friday 24 Jan 2025 20:30

پنجاب، دسویں جماعت کی مطالعہ پاکستان میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل

پنجاب، دسویں جماعت کی مطالعہ پاکستان میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل کیا گیا ہے۔ لاہور سے سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے شعبہ میں نام بنایا۔ ان خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، جسٹس عالیہ نیلم، فہمیدہ مرزا، بلقیس ایدھی، ڈاکٹر شمشاد اختر، نگار جوہر، ثمینہ بیگ اور ارفع کریم شامل ہیں۔ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ یہ خواتین طالبات کے لیے رول ماڈل ہیں، مضمون بچیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش